• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
کراچی ( اسٹاف رپورٹر) انٹر بینک میں ڈالر کی قیمت 10 پیسے تک اور اوپن مارکیٹ میں 22 پیسے تک کم ہو گئی، یورو کی قیمت میں 33پیسے کا اضافہ، پاؤنڈ کی قیمت بھی 34پیسے تک بڑھ گئی، رپورٹ کے مطابق جمعہ کو روپے کے مقابلے پر انٹر بینک میں ڈالر کی قیمت خرید 10پیسے کی کمی سے 278.20 روپے سے کم ہو کر 278.10 روپے ہو گئی لیکن قیمت فروخت 10پیسے کے اضافے سے 278.40 روپے سے بڑھ کر 278.50 روپے ہو گئی ،دوسری جانب اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت خرید 22 پیسے کی کمی سے 277.04روپے سے کم ہو کر 276.82 روپے اور قیمت فروخت 17 پیسے کی کمی سے 279.65 روپے سے کم ہو کر 279.48 روپے ہو گئی۔رپورٹ کے مطابق یورو کی قیمت خرید 33 پیسے کے اضافےسے 294.45 روپے سے بڑھ کر 294.78 روپے اور قیمت فروخت 25 پیسے کے اضافے سے 297.23روپے سے بڑھ کر 297.48 روپے ہو گئی ، رپورٹ کے مطابق جمعہ کو برطانوی پاؤنڈ کی قیمت خرید 34 پیسے کے اضافے سے 344.54 روپے سے بڑھ کر 344.88روپے اور قیمت فروخت 27پیسے کے اضافے سے 347.75 روپے سے بڑھ کر 348.02 روپے ہو گئی۔
اہم خبریں سے مزید