• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بی پی ایل اے کا اجلاس، مختلف امور پر غور، اہم فیصلے کیے گئے

کوئٹہ (پ ر) بی پی ایل اے کی مرکزی کابینہ کا اجلاس طارق بلوچ کی صدارت میں ہوا۔ جنرل سیکرٹری رازق الفت کی جانب سے جاری کردہ پریس ریلیز کے مطابق جس میں مختلف امورپر غور کیاگیا اور اہم فیصلے کیاگیا۔اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ بی پی ایل اے ایگزیکٹیو کمیٹی کا دوسرا اجلاس جمعہ 26اپریل کو گرلز کالج کواری روڈ میں ہوگا۔ اجلاس میں تکمیل تک پہنچنے والے سینکڑوں ٹائم اسکیل اور پروموشن کیسز پر اطمینان کا اظہار کیا گیا۔ مزید ٹائم سکیل پروموشنز کیسز کی نگرانی اور بروقت تکمیل کے حوالے سے نئی کمیٹی تشکیل دی گئی۔ سینئرنائب صدر پروفیسر اسمعاعیل جاموٹ کمیٹی کے چیئرمین اور پروفیسر امجد حسین پروفیسر غفور سومرو پروفیسر بشیر سمالانی پروفیسر حضرت علی اور پروفیسر کاشف اعظم ارکان ہوں گے۔اجلاس میں بی پی ایل اے کےچارٹر آف ڈیمانڈ میں موجود تمام نقاط کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ جبکہ کابینہ ممبران کو بی پی ایل اے وفد کی سابق سپیکر بلوچستان اسمبلی و موجودہ صوبائی وزیر راحیلہ حمید خان درانی سے ملاقات کی تفصیلات سے آگاہ کیا گیا۔ صوبائی وزیر نے صوبائی پی ایس ڈی پی میں بی پی ایل اے وفد کی درخواست پر گرلز پوسٹ گریجویٹ کالج کوئٹہ کے اساتذہ کے لئے رہائشی فلیٹس، گورنمنٹ پوسٹ گریجویٹ سائنس کالج کوئٹہ کے پرنسپل، وائس پرنسپلز کے لیے بنگلوز کی تعمیر کے لئے فوری طور پر سروے اور پی سی ون کی تیاری کے احکامات جاری کئے اور اگلے ہی دن متعلقہ انجینئرز نے احکامات کی تعمیل کرتے ہوئے کام شروع کر دیا۔بی پی ایل اے کابینہ نے راحیلہ درانی کی تعلیم دوستی، کالجز اور کالجز اساتذہ کے مسائل کو حل کرنے میں عملی اقدامات اٹھانے پر ان کا شکریہ ادا کیا۔
کوئٹہ سے مزید