مالدیپ کے پارلیمانی انتخابات میں چین کی حامی جماعت پیپلز نیشنل کانگریس پارٹی بھاری اکثریت سے جیت گئی ہے۔
الیکشن کمیشن کے مطابق صدر معیزو کی پیپلز نیشنل کانگریس پارٹی نے 93 میں سے 65 سیٹیں جیتیں جبکہ اپوزیشن مالدیپ ڈیموکریٹک پارٹی صرف 12 نشستیں جیت سکی۔
خبرایجنسی کے مطابق صدر معیزو کی پارٹی کی جیت سے مالے، بیجنگ کے درمیان قربت کا سفر جاری رہنے کی توقع ہے، خطےمیں برتری کے لیے مالدیپ، چین اور بھارت کے لیے خاص اہمیت رکھتا ہے۔
خبرایجنسی کا کہنا ہے کہ گزشتہ سال صدر معیزو نے ملک کی ’انڈیا فرسٹ‘ پالیسی ختم کرنے کا عہد کیا تھا۔
حکومت نے مقامی طور پر مقیم درجنوں بھارتی فوجیوں کو ملک سے نکل جانےکا حکم دے دیا ہے۔