کراچی (نیوز ایجنسیاں ) ممتاز عالم دین مفتی منیب الرحمن نے عبد الستار ایدھی کی نماز جنازہ پڑھانے سے معذوری ظاہر کر دی ،مفتی منیب الرحمن نے کہا ہے کہ انھیں عبدالستار ایدھی کی نماز جنازہ پڑھانے کی درخواست موصول ہوئی تھی مگر میں عبدالستار ایدھی کی نماز جنازہ کی امامت نہیں کر سکوں گا میں نے معذرت کرلی ہے۔ اپنے بیان میں مرکزی رویت ہلال کمیٹی کے چیئرمین مفتی منیب الرحمن کا کہنا تھا کہ وہ شہر سے باہر ہیں ، انکی فوری واپسی ممکن نہیں اسلئے نماز جنازہ پڑھانا بھی ممکن نہیں، فیصل ایدھی نے بھی اس حوالے سے کہا ہے کہ انہوں نے نماز جنازہ پڑھانے کیلئے کمشنر کراچی کے ذریعے مفتی منیب الرحمن سے درخواست کی تھی جو قبول نہیں کی گئی۔