• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عید تعطیلات کے دوران خیبر پختونخوا میں ہیٹ ویو کا الرٹ جاری

علامتی فوٹو
علامتی فوٹو

پروونشل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) نے عید تعطیلات کے دوران خیبر پختونخوا میں ہیٹ ویو کا الرٹ جاری کر دیا۔

پی ڈی ایم اے کے مطابق ڈی آئی خان، ٹانک، بنوں، کرک، لکی مروت میں درجہ حرارت 47 سے 50 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کا امکان ہے۔ 

اسی طرح پشاور، مردان اور صوابی میں درجہ حرارت 42 سے 45 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچنے کا امکان ہے۔ 

پی ڈی ایم اے کی جانب  سے ضلعی انتظامیہ کو انسانی جانوں، فصلوں اور مویشیوں کے تحفظ کیلئے پیشگی حفاظتی اقدامات کی ہدایت کی گئی ہے۔ 

اتھارٹی کا کہنا ہے کہ عوام کو صبح 10 بجے سے شام 5 بجے تک غیرضروری طور پر دھوپ میں نکلنے سے گریز کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ 

محکمہ صحت، ضلعی انتظامیہ کو اہم مقامات پر ہیٹ اسٹروک سینٹرز، کولنگ پوائنٹس اور موبائل کولنگ اسٹیشن قائم کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

قومی خبریں سے مزید