• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وزیراعظم کے معتمد خاص اسحاق ڈار آج نوازشریف کو قومی معاملات کے متعلق اہم رپورٹ پیش کرینگے

اسلام آباد ( حنیف خالد) وفاقی وزیر خزانہ ریونیو اقتصادی امورشماریات ونجکاری سینیٹر محمد اسحاق ڈار جنہیں 22 مئی کولندن جانے کے بعد و زیراعظم نوازشریف نے اپنی اوپن ہارٹ سرجری اورچار  بائی پاس آپریشنز سے پیدا شدہ صورتحال میں اپنے اختیارات  ناگزیر حالات میں سونپ دیئے تھے آج جاتی امراءجائینگے۔ وزیراعظم محمد نواز شریف سے اہم ملاقات کرینگے اور انہیں 22 مئی سے9 جولائی تک کے ملکی حالات سیاسی جماعتوں سے رابطوں ملکی معیشت میں قابل ذکر ترقی اور دوسرے اہم امور پر رپورٹ پیش کرینگے۔ ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ وزیراعظم نوازشریف اپنے  معتمد خاص وزیر خزانہ اسحاق ڈار کے ساتھ اہم قومی امور اور سیاسی  ایشوز کے بارے میں مشاورت کرینگے۔ اس موقع پر پنجاب کے و زیر اعلیٰ میاں شہباز شریف بھی موجود ہونگے۔ سینیٹر اسحاق ڈار وزیراعظم محمد نوازشریف سے ملاقات کے بعد شام چھ بجے90 شاہراہ قائد اعظم لاہور میں ایک اعلیٰ سطح کے اجلاس کی صدارت کرینگے۔ جس کے دوران مذہبی  عقائد کی کمیٹی کے ایجنڈے پر  بات چیت ہوگی۔
تازہ ترین