بھارت میں جاری انتخابات کے دوران سرکاری ٹی وی کا سرخ لوگو نارنجی رنگ میں تبدیل کر دیا گیا۔
سرکاری ٹی وی ’دوردرشن‘ کے لوگو کا رنگ بدلنے پر بنگال کی وزیراعلیٰ ممتا بنرجی نے بھی چینل کے لوگو کے رنگ میں تبدیلی پر برہمی کا اظہار کیا ہے۔
ممتا بینرجی نے سوال اٹھایا ہے کہ دوران انتخابات الیکشن کمیشن لوگو تبدیلی کی اجازت کیسے دے سکتا ہے؟ ’دوردرشن‘ کے لوگو کا رنگ نارنجی کرنے کا اقدام غیر قانونی ہے۔
دوسری جانب ’دوردرشن‘ چینل کے سابق سی ای او جواہر سرکار نے بھی اس اقدام کو ’نامناسب‘ قرار دیا ہے۔
جواہر سرکار کا کہنا ہے کہ انتخابات سے عین قبل ’دوردرشن‘ کے لوگو کی ’زعفرانیت‘ دیکھ کر دکھ ہوا ہے، نامناسب ہے قومی نشریاتی ادارے نے اپنی برانڈنگ کے لیے زعفران کے رنگ کا انتخاب کیا۔
جواہر سرکار نے کہا ہے کہ چینل ’دوردرشن‘ کے لوگو کے رنگ کی تبدیلی ماڈل کوڈ آف کنڈکٹ کی خلاف ورزی ہے۔