لاہور(جنگ نیوز)وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان کا کہنا ہے کہ پاناما لیکس پر پارلیمانی کمیٹی میں ڈیڈ لاک ختم ہوتا نظر نہیں آتا، اپوزیشن کے احتجاج کھوکھلے نعرے ہیں۔اپوزیشن کرپشن کو نہیں نواز شریف کو ٹارگٹ کرنا چاہتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اپوزیشن کا احتجاج صرف کھوکھلے نعرے ہیں۔ایک سوال کے جواب میں چوہدری نثار علی خان کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی کی کرپشن کے حوالے سے میرا مؤقف اٹل ہے اور مؤثر احتساب قومی ضرورت ہے، اس پر سنجیدگی اختیار کرنی چاہئے نہ کہ سیاسی مقاصد کے لئے استعمال کیا جائے۔