• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

امیتابھ نے ممبئی میں 10ہزار اسکوائر فٹ کا پلاٹ 10 کروڑ میں خرید لیا

تصویر سوشل میڈیا۔
تصویر سوشل میڈیا۔

بالی ووڈ کے شہنشاہ امیتابھ بچن نے بھارتی ریاست مہاراشٹرا کے صدر مقام ممبئی کے قریب علی باغ میں دس ہزار اسکوائر فٹ کا پلاٹ 10 کروڑ کے عوض خرید لیا ہے۔ 

ذرائع کے مطابق اس خریداری کی رجسٹری گزشتہ ہفتے کروائی گئی۔ 

بھارتی میڈیا کے مطابق بالی ووڈ سپر اسٹار نے پلاٹوں کے ڈیولپمنٹ پروجیکٹ (علی باغ کے نام سے معروف) میں یہ پراپرٹی خریدی ہے، علی باغ پروجیکٹ کا آغاز گزشتہ برس اپریل میں کیا گیا تھا۔

اس سے قبل امیتابھ بچن نے اسی بلڈر (دی ہاؤس آف ابھینندن لودھا) سے ایودھیا میں انکے پروجیکٹ دی سارایو میں بھی ایک قطعہ اراضی کی خریداری کی تھی۔

یہ پراپرٹی اس مندر کے قصبے میں سیون اسٹار مکس یوز اینکلیو ہے۔ رئیل اسٹیٹ انڈسٹری ذرائع کا کہنا ہے کہ امیتابھ بچن کا اس 10 ہزار اسکوائر فٹ کے پلاٹ پر گھر بنانے کا ارادہ ہے، اسکی مالیت 14.5 کروڑ بھارتی روپے کے مساوی ہے۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید