• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نیوزی لینڈ سیریز میں نائب کپتان مقرر نہ کئے جانیکا فیصلہ

کراچی (عبدالماجدبھٹی) پاکستان کرکٹ بورڈ نے نیوزی لینڈ کے خلاف ہوم سیریز میں نائب کپتان کا اعلان نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ امکان ہے کہ کپتانی کا بوجھ بابر اعظم ہی سنبھالیں گے۔ بابر اعظم اگر کسی میچ میں میں شرکت نہیں کرتے ہیں یا کسی وجہ سے انہیں باہر جانا پڑتا ہے تو ان کی جگہ عارضی مدت کیلئے کسی کو نائب کپتان بنایا جائے گا۔ محمد رضوان کے ان فٹ ہونے سے بابر اعظم کو آرام دینے اور نہ کھلانے کا امکان مزید کم ہوگیا ہے۔ محمد رضوان کا اسکین کرایا جائے گا ان کی سیریز میں شمولیت کا فیصلہ منگل تک متوقع ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ جب پاکستان ٹیم آئر لینڈ اور انگلینڈ جائے گی اور وہاں سے ورلڈ کپ کھیلنے امریکا جائے گی اس وقت نائب کپتان مقرر کیا جائے گا۔رضوان کو نائب کپتان بنانے کی تجویز ہے۔

اسپورٹس سے مزید