کراچی( اسٹاف رپورٹر) پی ایس ایل کے دسویں ایڈیشن کے سلسلے میں اہم اجلاس ہفتے کو لاہور میں ہوگا۔ اجلاس میں کرکٹ بورڈ عہدیداران، پی ایس ایل فرنچائزز کے مالکان اور نمائندے شریک ہوں گے۔ مستعفی ہونے والی پی ایس ایل کمشنر نائلہ بھٹی کو بھی مدعو کیا گیا ہے جوپی ایس ایل 9 کے معاملات پر بریفنگ اور پی ایس ایل 10 پر ہونے والی پیش رفت سے آگاہ کریں گی ۔