• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

خواتین ون ڈے، کراچی کیلئے عمیمہ کی نصف سنچری اور پانچ وکٹ

کراچی ( اسٹاف رپورٹر) قومی خواتین ون ڈے ٹورنامنٹ میں لاہور، کوئٹہ اور کراچی نے کامیابی حاصل کرلی۔ ان میچوں کی خاص بات کراچی کی کپتان عمیمہ سہیل کی آل راؤنڈ کارکردگی تھی جنہوں نے پشاور کے خلاف نصف سنچری اسکور کی اور پانچ وکٹیں حاصل کیں۔ لاہور نے راولپنڈی کو 6 رنز سے شکست د ی۔ لاہور کی دعا ماجد اور راولپنڈی کی حمنہ بلال مشترکہ طور پر پلیئر آف دی میچ قرار پائیں۔کوئٹہ نے ملتان کو 7 رنز سے ہرا یا،لائبہ ناصر پلیئر آف دی میچ قرار پائیں۔ کراچی نے پشاور کو 35 رنز سے ہرادیا۔کراچی کی عمیمہ سہیل نے بیٹنگ کے بعد بولنگ میں بھی عمدہ پرفارمنس دیتے ہوئے20 رنز دے کر 5 وکٹیں حاصل کیں۔ وہ پلیئر آف دی میچ قرار پائیں۔

اسپورٹس سے مزید