• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پنجاب میں 50 ہزار گھرانوں کو ون KV سولر سسٹم دینے کی منظوری، ورچوئل ویمن پولیس اسٹیشن کا افتتاح

لاہور ( جنگ نیوز،ایجنسیاں ) پنجاب میں 50ہزارگھرانوں کو ون کے وی سولر سسٹم دینے کی منظوری، وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف نے کہا ہے کہ اس کا دائرہ بتدریج بڑھایا جائے گا ، ہم کام کریں گے اورکرتے رہیں گے،ہمارا کام بولے گا، مریم نواز نے ضمنی انتخابات میں فتح یاب امیدواروں کو مبارکباد دی ، اور حق رائے دہی کا صحیح استعمال کرنے پرعوام کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہاہے کہ عوام جان چکے ہیں ترقی کیلئے نوازشریف کی قیادت ضروری ہے۔ پنجاب کوآگے لیکر جائیں گے،ترقی کا سفرہر روز تیز تر ہوگا۔وزیراعلیٰ نے انتخابات کے پرامن انعقاد پر انتظامیہ پولیس اوردیگر اداروں کی کاوشوں کو سراہا۔وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف کی زیر صدارت خصوصی اجلاس ہوا جس میں ” بجلی بل سے نجات روشنی کے ساتھ“،پنجاب میں 50ہزارگھرانوں کو ون کے وی سولر سسٹم دینے کی اصولی منظوری دے دی گئی۔

ملک بھر سے سے مزید