راولپنڈی (سٹاف رپورٹر)ایف بی آر کے مغوی اسسٹنٹ ڈائریکٹر کو قتل کردیاگیا ان کی لاش سرائے خربوز ہ سے مل گئی ،پولیس نے چار ملزموں کو گرفتارکرلیا،تھانہ آراے بازارکے علاقہ کمال آباد میں رہائش پذیر فیڈرل بورڈ آف ریونیو کے اے ڈی رحمت اللہ خان کو 12اپریل کو اغواکرلیاگیاتھا،ان کے اہل خانہ کے مطابق رحمت اللّٰہ خان عید کے تیسرے روز دوستوں سے ملنے کے لئے گھرسے نکلے تھے جو بعدازاں لاپتہ ہوگئے ،ان کے اہل خانہ نے بعد میں بتایاتھاکہ ان کی رہائی کے لئے بھاری تاوان مانگاگیا ہے ، ترجمان راولپنڈی پولیس مطابق آراے بازار پولیس نے رحمت اللہ خان کے اغواء اور قتل میں ملوث چاروں ملزموں کو گرفتار کر لیا۔