• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فرٹیلائزر سیکٹر، گیس ریفارمز میں تاخیر، خزانے کو اربوں کا نقصان

کراچی ( اسٹاف رپورٹر) فرٹیلائزر سیکٹر میں گیس ریفارمز میں تاخیر سے حکومتی خزانے کو اربوں روپے کا نقصان،جبکہ دوسری جانب حکومت نے ایف ایف سی کی جانب سے کھاد کی قیمتوں میں اضافے کا نوٹس لے لیا ،تفصیلات کے مطابق فوجی فرٹیلائزرنے 9اپریل کو کھاد کی قیمت میں 633روپے فی بیگ (17فیصد) اضافے کا اعلان کیا ہے جس سے فوجی فرٹیلائزر کی کھاد کی قیمت 4400روپے فی بیگ ہوگئی ہے۔ فوجی فرٹیلائزر نے قیمت میں یہ اضافہ اس وقت کیا ہے جب اس کو فراہم کی جانے والی گیس کی ان پُٹ لاگت میں کوئی تبدیلی نہیں ہوئی۔حکومت نے سوئی سدرن گیس کمپنی اور سوئی ناردرن گیس کمپنی کے نیٹ ورکس پر چلنے والے فرٹیلائزر پلانٹس کیلئے 1597روپے فی ایم ایم بی ٹی یو قیمت کا تعین کیا تھا جبکہ ماڑی نیٹ ورک پر چلنے والے فوجی فرٹیلائزر پلانٹ کو اس وقت بھی 580روپے فی ایم ایم بی ٹی یو کی رعائتی قیمت پر گیس فراہم کی جارہی ہے۔ حکومت نے ایف ایف سی کی جانب سے کھاد کی قیمتوں میں اضافے کا نوٹس لیا ہے کیونکہ ایف ایف سی کی گیس ان پٹ لاگت میں کوئی اضافہ نہیں ہوا۔

ملک بھر سے سے مزید