• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ضمنی الیکشن مسترد‘ سنی اتحاد کا جمعہ کو بھرپور احتجاج کا اعلان

اسلام آباد (جنگ نیوز/ایجنسیاں)سنی اتحاد کونسل نے ضمنی انتخابات کے نتائج کو مسترد کر تے ہوئے جمعہ کوملک بھرمیں بھرپوراحتجاج کا اعلان کر دیا ۔ اسلام آباد میں میڈیا سےگفتگو کے دوران اپوزیشن لیڈر عمر ایوب نے کہا ہے کہ اتنے ووٹ تو شہباز شریف کو نہیں ملے تھے جتنے ان کی جگہ ضمنی الیکشن لڑنے والے کو مل گئے‘ضمنی الیکشن نہیں بلکہ ایک ڈھونگ رچایا گیا‘انٹرنیٹ سروسز بند کر دی گئی‘ پنجاب میں کھلی دھاندلی ہوئی ان کی کامیابی کا نوٹیفکیشن فوری روکا جائے‘الیکشن کمیشن اور حکومت پنجاب پر آرٹیکل 6 کے پرچے ہونے چاہئیں۔ تحریک تحفظ آئین پاکستان کے تحت فیصل آباد سےاحتجاج کا آغاز کریں گے، کراچی میں بھی الائنس کےپلیٹ فارم سےاحتجاج ہوگا‘گجرات میں بھی ایک بڑا جلسہ کیا جائے گا اور اندرون سندھ اور خیبرپختونخوا میں بھی بھرپورجلسےکریں گے۔پی ٹی آئی چیئرمین بیرسٹر گوہر نے ضمنی الیکشن میں کامیاب امیدواروں جیت کے نوٹیفکیشن روکنے کا مطالبہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ ہربار ملک میں ووٹ اورجمہوریت کے ساتھ کھیلا جاتا ہے۔ان کا کہنا تھاکہ الیکشن کمیشن اورسپریم کورٹ سےاستدعا ہے کہ آراو جوڈیشری سے لیں۔
ملک بھر سے سے مزید