• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نئی دہلی، امیر خسرو کا عرس آج شروع، پاکستانی زائرین کو ویزے نہ مل سکے

لاہور(خالدمحمود خالد) بھارتی دارالحکومت نئی دہلی میں حضرت نظام الدین اولیا کے پہلو میں مدفون حضرت ابوالحسن یامین الدین المعروف حضرت امیر خسرو کا سالانہ عرس آج سے شروع ہو رہا ہے جو 30 اپریل تک جاری رہے گا۔ پاکستان اور بھارت کے درمیان طے شدہ پروگرام کے تحت 200 پاکستانی زائرین نے عرس میں شرکت کیلئے آج نئی دہلی روانہ ہونا تھا اور یہ زائرین واہگہ بارڈر کے ذریعے بھارت روانہ ہونے کیلئے لاہور بھی پہنچ چکے ہیں۔اسلام آباد میں بھارتی ہائی کمیشن کی طرف سے ان زائرین کے ویزے پیر کے روز جاری ہونا تھے لیکن ابھی تک بھارت کی طرف سے ان زائرین کو ویزے جاری نہیں کئے گئے جس سے نئی دہلی جانے کے خواہش مند زائرین بے یقینی کی صورتحال کا شکار ہیں۔
اہم خبریں سے مزید