کارڈف (جنگ نیوز) یورو کپ2016ء کے سیمی فائنل تک پہنچنے والی ویلز کی ٹیم کا ملک پہنچنے پر ہیروز کی طرح شاندار استقبال کیا گیا، ہزاروں کی تعداد میں شائقین کارڈف کی سڑکوں پر کھلاڑیوں کی جھلک دیکھنے کے لئے موجود رہے۔ کرس کولین کی سائیڈ کو پرتگال کے ہاتھوں سیمی فائنل میں 2-0کی ہزیمت سے دوچار ہونا پڑا تھا۔ دوپہر میں وطن پہنچنے والی ٹیم کے کھلاڑیوں نے وزیر کاروائن جونز سے ملاقات کی۔ انہیں فائر انجن کے ذریعے سلامی بھی پیش کی گئی۔ ویلز کی ٹیم1958ء کے بعد پہلی بار ایونٹ کے سیمی فائنل میں پہنچنے میں کامیاب رہی۔