• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کمشنر بہاولپور کا چڑیا گھر، لیڈیز پارک ، اور ڈرنگ سٹیڈیم کا دورہ

بہاولپور(ڈسٹرکٹ رپورٹر)کمشنر بہاولپور ڈویژن کیپٹن (ریٹائرڈ) ثاقب ظفر نے چڑیا گھر بہاولپور، لیڈیز پارک، چوک سرائیکی، بس ٹرمینل اور ڈرنگ اسٹیڈیم کا اچانک دورہ کیا اور وہاں پر کئے گئے سیکورٹی انتظامات کا جائزہ لیا۔ کمشنر بہاولپور ڈویژن نے واک تھرو گیٹ، میٹل ڈیٹکٹر کا استعمال اور نصب شدہ کلوز سرکٹ کیمرے چیک کئے۔ اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر سٹی راؤ تسلیم اختر بھی ان کے ہمراہ تھے۔ کمشنر نے بس ٹرمینل میں سیکورٹی ملازمین کی فرائض میں غفلت برتنے پر آفیسر اور سیکورٹی افسران و اہلکاراران کی سرزنش کی۔۔ انہوں نے کہا کہ ٹرمینل میں آنے والے ہر ایک شخص کی مکمل چیکنگ کی جائے اور کارگو کی غرض سے آنے والے افراد اور ان کے سامان کی بھی پڑتال کی جائے۔ انہوں نے کہا کہ تمام ادارے سیکورٹی کے فول پروف انتظامات کو یقینی بنائیں اور اس سلسلہ میں کسی قسم کی سستی اور غفلت نہ برتی جائے۔
تازہ ترین