• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شاہ رخ ایک بار پھر ’ڈان‘ بنیں گے، بیٹی سوبانہ بھی ساتھ

فوٹو: فائل
فوٹو: فائل

بالی ووڈ سپر اسٹار شاہ رخ خان ایک بار پھر فلموں میں ڈان بنیں گے، اس فلم میں انکی بیٹی سہانہ بھی اداکاری کے جوہر دکھاتی نظر آئیں گی۔

اپنی آئندہ فلم کنگ میں شاہ رخ خان ڈان کا کردار ادا کریں گے۔ سوجوئے گھوش کی ہدایتکاری میں بننے والی یہ فلم بڑے پردے پر سہانہ خان کی ڈیبیو فلم بھی ہوگی۔ 

بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق کنگ خان یہ فلم آڈینس کےلیے بنا رہے ہیں اور اچھی طرح جانتے ہیں کہ فلم بین انہیں ایسے کردار میں دیکھنا چاہتے ہیں جو کہ غیر واضح ہو۔ 

فلم کنگ شاہ رخ خان کے جنون وجذبے کے مطابق پروجیکٹ ہے اور وہ اس پر سدھارتھ آنند اور سوجوئے گھوش کے ساتھ  بڑے محتاط انداز میں کام کر رہے ہیں۔

فلم سازوں نے اس حوالے سے ٹھنڈے مزاج اور رویے سے بھرے کردار کو تخلیق کیا ہے۔

یاد رہے کہ شاہ رخ خان منفی کردار کرنے کے حوالے سے بھی کافی معروف ہیں جہاں انکی یادگار فلموں میں ڈر، انجام، بازیگر اور رئیس شامل ہیں اور اب امکان ہے کہ وہ ایک بار پھر ایسا ہی کردار ادا کریں۔

تاہم یہ کردار فرحان اختر کی ڈان تھری جیسا نہیں ہوگا۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید