ڈیرہ غازی خان (نامہ نگار)شدید گرمی کے بعد ابررحمت سے ڈیرہ غازی خان کے باسیوں کے مرجھائے ہوئے چہرئے کھل اٹھے ۔مگر اس کے ساتھ ساتھ بارش نے ٹی ایم اے کی کارکردگی کا پول بھی کھول دیا۔مبینہ طورپر میگا مالیاتی کرپشن کا شکار ٹی ایم اے ڈیرہ غازی خان کے تمام تر دعوئے دھرے رہ گئے،اور بارش کے بعد سڑکیں تالاب کا منظر پیش کرنے لگیں، اور بارش کے کئی گھنٹے بعد بھی یہی کیفیت برقرار رہی اور سڑکوں پر پانی جمع ہونےکی وجہ سے شہری شدید مشکلات کا شکار رہے،اور کئی گاڑیاں بارش کے پانی کی وجہ سے سڑکوں کے بیچ میں خراب ہوکر کھڑی ہوگئیں۔پہلی بارش نے ٹی ایم اے کی کارکردگی کا پول کھول دیا۔شہریوں ملک خالد،ارشاد انجم نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ٹی ایم اے کو چاہیے کہ وہ آئندہ بارشوں کے لیے انتظامات کرکے رکھے، تا کہ شہریوں کا پریشانی کا سامنا نہ کرنا پڑے۔