• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پی پی سی یو کے، کے انتخابات کا انعقاد، عہدیداران منتخب

وٹفورڈ ( نمائندگان جنگ) پی پی سی یو کے،کے انتخابات مکمل ہو گئے ۔ اس موقع پر مبین چوہدری کی خدمات کو خراج عقیدت پیش کیا گیا۔ کمیونٹی رہنماؤں نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ بیرون ملک پاکستانی وکشمیری ملک کی تعمیر وترقی کیلئے کردار ادا کریں۔انتخابات زیر نگرانی چیف الیکشن کمشنر ناہید رندھاوا منعقد ہوئے، 16رکنی نئی مرکزی تنظیم سے میئر آف لوٹن کونسلر یعقوب حنیف نے حلف لیا۔ پی ایف یو جے کے صدر افضل بٹ مہمان خصوصی تھے جب کہ جنگ لندن کے سابق ایڈیٹر ظہور نیازی، پاکستان ہائی کمیشن میں تعینات پریس منسٹر علی نواز ملک، پریس اتاشی عرفان اشرف قاضی، صباح صادق ایم این اے، بیرسٹر ذیشان ثاقب میاں، جاوید شیخ، طارق ڈار MBE، اکرم عابد ،حاجی منیر، چوہدری صدیق، اشرف چغتائی، حبیب جان، راجہ سکندر، میاں سلیم، مشتاق لاشاری چوہدری لیاقت،اعجاز اقبال، چوہدری شریف، رضا سید، راجہ فیض سلطان،چوہدری دلپزیر اور دیگر صحافتی سیاسی،سماجی اور مذہبی شخصیات نے شرکت کی ۔اس موقع پر شیراز خان، ظہور نیازی، ناہید رندھاوا اور ذیشان ثاقب میاں کی خدمات کے اعتراف میں تعریفی سرٹیفکیٹ بھی دیئے گئے۔ نئی مرکزی تنظیم کے عہدیداروں میں ارشد رچیال صدر، مسرت اقبال جنرل سیکرٹری، سنئر نائب صدر مرزا آفتاب بیگ،نائب صدور ساجد یوسف، اسرار راجہ، انفارمیشن سیکرٹری نادیہ راجہ، جوائنٹ سیکرٹری شکیل انجم راجپوت، فنانس سیکرٹری ساجد عزیز کامیاب ہوئے جب کہ سات رکنی ایگزیگٹو کمیٹی میں عدیل خان، عتیق الرحمن چوہدری،سیدہ کوثر، عمران راجہ، امجد بیگ، فیاض شاہ اور ڈاکٹر راجہ اظہر محمود شامل ہیں ۔
یورپ سے سے مزید