• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ڈپٹی کمشنر کوہستان لوئر کا دورہ گورنمنٹ ہائی سکول پٹن ‘امتحانی مرکز کا جائزہ لیا

پشاور(جنگ نیوز) ڈپٹی کمشنر کوہستان لوئر بشیر احمدنے گزشتہ روز گورنمنٹ ہائی سکول پٹن کا دورہ کیا۔ انہوں نے امتحانی مرکز کا جائزہ لیا اور متعلقہ اہلکاروں کو سختی سے ہدایت کی کہ صاف شفاف امتحان کو یقینی بنایا جائے اور خلاف ورزی کی صورت میں سخت قانونی کارروائی عمل لائی جائے۔بعد میں انہوں نے دوران ایمرجنسی اور حادثوں میں بہترین کارکردگی پیش کرنے پر چیف وارڈن سول ڈیفنس عبد القیوم کو تعریفی سرٹیفکیٹ اور نقد انعام دیا۔
پشاور سے مزید