• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وارداتیں جاری، شہری 27 موٹر سائیکلوں، لاکھوں کی نقدی، زیورات سے محروم

راولپنڈی،اسلام آباد (سٹاف رپورٹر،خصوصی نامہ نگار) راولپنڈی کے مختلف علاقوں میں شہری 16موٹرسائیکلوں ،طلائی زیورات ،موبائل فونز اور نقدی سے محروم کردیئے گئے ،9افراد سے جھپٹا مارکرموبائل چھین لئے گئے ۔وفاقی دارالحکومت میں 25 وارداتوں میں پانچ موٹر سائیکل اور ایک درجن سے زائد موبائل فونز اسلحہ کی نوک پر چھین لئے گئے جبکہ ایک کار اور چھ موٹر سائیکل چوری کر لئے گئے ۔ تھا نہ کورال پولیس نےساڑھے چار کروڑ روپے مالیت کا چیک ڈس آنر کا مقدمہ درج کر لیا۔ تھانہ وارث خان کے علاقہ چمن زار میں گھر کے باہر گاڑی میں بیٹھی فرح دیبا سے اسلحہ کی نوک پر دو طلائی انگوٹھیاں اور ایک مالا مالیتی 3لاکھ روپےاور ان کے عزیز طیب سے70ہزار روپے ،شناختی کارڈ اوردیگر کاغذات،تھانہ بنی کے علاقہ سید پورروڈ پر 2 موٹرسائیکل سوار محمداحسن فراز سے اسلحہ کی نوک پرموبائل ،تھانہ آئی نائن کو علی حمزہ نے بتایا کہ آئی نائن ٹو میں نامعلوم موٹر سائیکل سواروں نے 11لاکھ 37 ہزار 905روپے چھین لئے۔کمرشل مارکیٹ میں مسعودفرجابیگ کی گاڑی سے موبائل ، شناختی کارڈاور اے ٹی ایم کارڈ،تھانہ نیوٹاؤن کے علاقہ سکستھ روڈ پر کانسٹیبل طلعت اقبال کاموٹرسائیکل چوری کر لیا گیا۔تھانہ مارگلہ کو شائستہ بیگ نے بتایا کہ بڑے مال خریداری کیلئے آئی تونامعلوم چوروں نے سونے کا کڑا چوری کرلیا، تھانہ ہمک کو توصیف نے بتایا کہ کاک پل پر نامعلوم موٹر سائیکل سواروں نے موٹر سائیکل AUD-6646،موبائل فون اور 1لاکھ 70000روپے چھین لئے۔ تھانہ کھنہ کو بلال خان نے بتایا کہ زیارت سٹاپ کے قریب نامعلوم موٹرسائیکل سواروں نے بھائی حمزہ سے 4لاکھ 10000روپے ،تھانہ شہزاد ٹاؤن کو توفیق الرحمان نے بتایا کہ ترلائی کلاں میں نامعلوم چوروں نے گھر سے طلائی زیورات چوری کرلئے۔
اسلام آباد سے مزید