• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جرائم پر قابو پانے کیلئے اسلام آباد میں نائٹ پٹرولنگ آفیسرز تعینات

اسلام آباد(خصوصی نامہ نگار) جرائم پر قابو پانے کے لئے انسپکٹر جنرل آف پولیس اسلام آباد  کے  احکامات پر ضلع بھر میں نائٹ پٹرولنگ آفیسرز  تعینات کر دئیے گئے ۔ تعیناتی کا نوٹیفیکیشن بھی جاری کردیا گیا۔ اے ایس آئی رینک کے نائٹ پٹرولنگ آفیسرز تمام تھانوں  کے علاقوں میں تعینات کئے گئے۔ دریں اثناءآئی جی سید علی ناصر رضوی نے آپریشنز ڈویژن کے افسران کے ساتھ ملاقات کی ۔ انہوں نےسیف سٹی اور سکیورٹی ڈویژن کا بھی دورہ کیا ۔آئی جی پولیس ناکوں پر بھی گئے اور افسران کو ناکوں پر بنیادی سہولیات کی فوری فراہمی کی ہدایت کی۔انہوں نےکہاکہ کرپشن کے ناسور کو ہرگز برداشت نہیں کیا جائے گا۔جرائم کا قلع قمع کرنے کے لئے سات روزہ مہم شروع کی ہے۔  خواتین کے لئے ویمن سیفٹی ایپ بھی لانچ کریں گے۔
اسلام آباد سے مزید