• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چیف کمشنرآفس کے5 افسر وں کوخلاف ضابطہ الاؤنس پر وزارت خزانہ کا نوٹس

اسلام آباد ( خصوصی نامہ نگار ) وزارت خزانہ نے چیف کمشنر اسلام آباد افس کے پانچ افسر وں کو مبینہ طور پرخلاف ضابطہ الاؤنس دینے کا نوٹس لے لیا ہےاور کنٹرولر جنرل آف اکاوٴنٹس کو مراسلہ لکھ دیا ، رکن قومی اسمبلی محمد شبیر علی قریشی نےقومی اسمبلی کے اجلاس میں افسران کو الاوٴنس کی فراہمی پر سوال اٹھایا تھا، اسلام آباد کی انتظامیہ نے ا سٹیبلشمنٹ ڈویژن کی منظوری کے بغیر پانچ ڈائریکٹرز کی پوسٹوں پر دوبارہ تعیناتی کی اور بھاری الاؤنس بھی جاری کئے ۔
اسلام آباد سے مزید