• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فوڈ اتھارٹی کی کارروائی، 800 کلو بدبودار اچار، 125 لٹر زائد المیعادسرکہ تلف

ملتان ،لودھراں،خان گڑھ(سٹاف رپورٹر، نمائندہ جنگ،نامہ نگار)پنجاب فوڈ اتھارٹی کی مضر صحت اچار بنانے والوں کے خلاف کارروائیاں جاری ہیں ،فوڈ سیفٹی ٹیموں نے فرید کوٹ جہانیاں اور پل رانگو کبیروالا میں 2اچار فیکٹریوں کی اچانک چیکنگ کی،اس دوران 800 کلو گرام بدبودار اچار، 125 لٹرزائد المیعاد سرکہ تلف کردیا گیا، فیکٹری مالکان کو 40، 40ہزار روپے جرمانے عائدکئے گئے، ۔ ریلوے کالونی لودھراں میں اچار اینڈ مربہ جات یونٹ کو 25 ہزارروپے جرمانہ کیا گیا۔اسی طرح شاہ پور روڈ کہروڑ پکا لودھراں میں دودھ بردار گاڑی کی چیکنگ کی گئی۔ٹیسٹ کے دوران دودھ میں پانی کی ملاوٹ پائے جانے پر گاڑی مالکان کو 15ہزارروپے جرمانہ کیا گیا۔ جلال پور روڈ لودھراں میں ملک کولیکشن سنٹر کو کم فیٹ والا دودھ فروخت کرنے،صفائی کے انتہائی ناقص انتظامات پر 12 ہزارروپے جرمانہ کردیا گیا۔ سوئی والا میں ٹی سٹال کو جبکہ بستی جال والا میں سوڈا واٹر یونٹ ے اور سیکنڈری سکول کے قریب لودھراں میں ہوٹل کو 18 ہزار روپے جرمانہ کیا گیا،دریں اثنافوڈ سیفٹی ٹیم نے کوٹ ادو میں ناکہ بندی کے دوران 2 دودھ بردار گاڑیوں کو چیک کیا ، 1500لٹر مضر صحت دودھ موقع پر تلف کر دیا گیا اور گاڑی مالکان پر 10 ہزار روپے جرمانہ کیا۔
ملتان سے مزید