پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما شیر افضل مروت نے قصور میں درج مقدمے میں حفاظتی ضمانت کیلئے اسلام آباد ہائیکورٹ سے رجوع کرلیا۔
شیر افضل مروت کی جانب سے دائر کردہ درخواست میں کہا گیا کہ قصور میں درج مقدمہ بدنیتی کی بنیاد پر درج کیا گیا ہے۔
درخواست میں کہا گیا کہ مقدمے کا مقصد شیر افضل مروت کو ان کے فرائض کی انجام دہی سے روکنا ہے، مقدمے میں گرفتاری کا خدشہ ہے، 2 ہفتے کی حفاظتی ضمانت منظور کی جائے۔