• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وزیراعظم کا 9 سال قبل قطر سے معاہدے کی دستاویزات گم ہونے کا نوٹس

اسلام آباد (نیوز رپورٹر) وزیراعظم شہباز شریف نے 9 سال قبل قطر سے کئے گئے معاہدے کی دستاویز گم ہونے کا نوٹس لے لیا،9سال پرانے معاہدے کی کابینہ سے سرکولیشن کے ذریعے دوبارہ منظوری حاصل کرلی گئی۔ ذرائع کے مطابق چھان بین کے باجودہ معاہدے کی کابینہ سے توثیق کی دستاویز نہ مل سکیں۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ امیر قطر کے 2015 میں دورہ پاکستان کے دوران معاہدے پر دستخط کئے گئے تھے۔ قطر نے معاہدے کی منظوری کے بعد دستاویز پاکستان کے حوالے کردی تھیں۔ ذرائع نے بتایا کہ معاہدے کے مطابق دونوں ممالک کے درمیان معلومات کا تبادلہ، ریسرچ اور اسٹڈیز ہونا تھیں۔ وزیراعظم کی ہدایت پر 9 سال پرانے معاہدے کی کابینہ سے دوبارہ منظوری حاصل کرلی گئی۔ قومی ورثہ ڈویژن کی سمری پر کابینہ سے سرکولیشن کے ذریعے منظوری لی گئی۔

ملک بھر سے سے مزید