گجرات (نمائندہ جنگ) گجرات میں بارش سے گرمی کا زور ٹوٹ گیا، لوگوں کے چہرے کھل اٹھے، شہر اور گردونواح کے علاقوں میں بادل چھائے رہے اور ٹھنڈی ہوائیں چلتی رہیں جبکہ صبح سویرے موسلادھار بارش ہونے سے موسم انتہائی خوشگوار ہو گیا، جس سے گرمی کے ستائے لوگوں نے سکھ کا سانس لیا، بارش سے نشیبی علاقوں میں پانی جمع ہو گیا، جس سے لوگوں کو آمدورفت میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔