• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

علما کرام بڑھتی ہوئی آبادی کو روکنے میں کردار ادا کریں،ملک لیاقت علی

پشاور(جنگ نیوز)وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کے معاون خصوصی برائے بہبود آبادی ملک لیاقت علی خان کی زیرصدارت ایک روزہ علمائے کرام کا سیمینار محکمہ بہبود آبادی ڈائریکٹریٹ آف جنرل (ریجنل ٹریننگ انسٹیٹیوٹ )پی ڈبلیو ڈی پشاور حیات آباد پشاورمیں منعقد ہوا جس میں سیکر ٹری محکمہ بہبود آبادی معتصم باللہ،ڈائریکٹر جنرل بہبود آبادی عائشہ احسان اور خیبر پختونخواہ کے تمام اضلاع سے علمائے کرام اور محکمہ بہبود آبادی کے ضلعی افسران نے شرکت کی۔سیمینار میں محکمہ بہبودی آبادی سے متعلق مختلف امور پرگفتگو کی گئی۔سیمینار میں ملک لیاقت علی خان نے علمائے کرام کو تہہ دل سے شکریہ ادا کیااور اور ان کے تعاون کو سراہتے ہوئے کہا کہ علمائے کرام عموماً معاشرے میں زندگی گزارنے میں رہنمائی و ہدایات اور مذہبی و روحانی تعلیمات فراہم کر نے میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔
پشاور سے مزید