• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

معیشت کی بہتری کیلئے ملکی پیداوار میں اضافہ نا گزیر ہے،مقررین

پشاور(لیڈی رپورٹر)معیشت کی بہتری کیلئے ملکی پیداوار میں اضافہ نا گزیر ہے ہمیں ملکی پیداوار بڑھانا ہونگی،روزگار کے مواقع پیدا کرنا ہونگے تا کہ لوگوں کو ملازمتیں ملیں اور معیشت کا پہیہ چلنا شروع ہو ان خیا لات کا اظہا ر ہمدرد فاؤنڈیشن پاکستان کے زیر اہتمام د پشاور میں منعقدہ شوریٰ کے اجلاس کے شرکا نے کیا۔ اجلاس میں شریک اسپیکر شوریٰ ہمدرد پروفیسر ڈاکٹر عدنان سرور خان،سابقہ ڈائریکٹر انسٹی ٹیوٹ آف مینجمنٹ سائنسز،یونیورسٹی آف پشاور ڈاکٹر بشریٰ حمید،، ڈپٹی سپیکر سید مشتاق حسین بخاری اور اراکین شوریٰ پروفیسر حامدمحمود، ڈاکٹر سعید انور، ڈاکٹر اقبال خلیل، قاری شاہد اعظم، پروفیسر غلام مصطفیٰ ،عبدالحکیم کنڈی ،پروفیسر غزالہ یوسف اور نسرین غفران نے کہا کہ ہمارے بجٹ کا 40فیصد قرض کی ادائیگیوں میں جا رہا ہے،مہنگائی عروج پر ہے،جس کی وجہ سے معاشرے کے اندر سٹریٹ کرائمز اور دیگر جرائم کی شرح بڑھ گئی ہے۔
پشاور سے مزید