ملتان( سٹاف رپورٹر ) ڈائریکٹر اینٹی کرپشن ملتان ملک راشد نعمت کھوکھر نے کھلی کچہری لگائی ، سائلین کے مسائل سنے اور موقع پر میرٹ کی بنیاد پر حل کرنے کے احکامات جاری کئے ،انہوں نے کہا کہ کچہری کا مقصد عوام کو انصاف کی آسان رسائی مہیا کرنا ہے جس سے لوگوں کی مشکلات کم ہوں گی، ضلع خانیوال میں ڈپٹی ڈائریکٹر راؤ عبدالغفار نے سرکل آفیسر خانیوال محمد ساجد کے ساتھ کھلی کچہری لگائی ، ضلع لودھراں میں ڈپٹی ڈائریکٹر لودھراں عمران عارف سیال نے بھی عوام کے مسائل سنے۔