• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

6 تا 8 مئی شدید گرمی کا امکان، کراچی میں ہیٹ اسٹروک سینٹرز بنانے کا فیصلہ

کراچی (اسٹاف رپورٹر )کراچی میں ہیٹ ویو سے شہریوں کو بچانے کےلیے مارکیٹوں، بس اسٹاپس سمیت مختلف مصروف مقامات پر پینے کے ٹھنڈے پانی کی سبیلیں لگائی جائیں گی اور تمام ٹاونز میں ہیٹ اسٹروک سینٹرز بنائے جائں گے ،اس بات کا فیصلہ کمشنرکراچی سیدحسن نقوی کی زیر صدارت اجلاس میں کیا گیا ،کمشنر نے کہا کہ ہیٹ ویو کے اثرات سے شہریوں کو بچانے کےلیے جامع منصوبہ بندی اور مربوط کوششوں کی ضرورت ہے ،محکمہ موسمیات کے چیف میٹرولوجسٹ سردار سرفراز نے اجلاس کو بریفنگ میں بتایا کہ 6 تا 8 مئی کے دوران شدید گرمی متوقع ہے ۔

شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید