• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پیپلز بس سروس میں کرایہ کی وصولی کی خودکار نظام لانچ کر دیا گیا

کراچی(نیوز ڈیسک)محکمہ ٹرانسپورٹ حکومت سندھ نے پیپلز بس سروس میں کرایہ کی وصولی کی خودکار نظام آٹومیٹڈ فیئر کلیکشن سسٹم لانچ کر دیا ہے۔ آٹومیٹڈ فری کلیکشن سسٹم کی لانچنگ تقریب سندھ کے سینئر وزیر اور صوبائی وزیر برائے اطلاعات، ٹرانسپورٹ و ماس ٹرانزٹ شرجیل انعام میمن کی زیر میزبانی کراچی کے مقامی ہوٹل میں ہوئی۔ اس موقع پر وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے پیپلز بس میں سوار ہو کر کارڈ کے ذریعے کرایہ ادا کر کے آٹومیشن کا افتتاح کیا۔ تقریب سے خطاب میں وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا کہ میں اس تاریخی موقع پر انتہائی مسرت محسوس کررہا ہوں، ہم نے صوبے میں ٹرانسپورٹ سیکٹر کو ڈیجیٹلائز یشن کی جانب گامزن کیا، ہماری حکومت کا یہ انقلابی اقدام عوام کو زیادہ سے زیادہ سہولت فراہم کرےگا۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے شرجیل انعام میمن نے کہا کہ ہم ٹرانسپورٹیشن کے شعبے میں جدت کو متعارف کروا رہے ہیں، پیپلز بس سروس میں آٹومیٹڈ فیئر کلیکشن سسٹم کی لانچنگ اس کا حصہ ہے، کرایہ کی وصولی کا خودکار نظام ابتداءمیں دو روٹس روٹ ون اور روٹ نائن پر شروع کیا جائے گا اور بہت جلد دیگر روٹس پر یہ نظام شروع کر دیا جائے گا، سندھ میں ہی پہلی بات خواتین کے لئے مخصوص پنک بس سروس اور ماحول دوست الیکٹرک بسیں شروع کی گئی ہیں۔

شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید