بیجنگ (شِنہوا) چین کے صدر شی جن پھنگ نے اسلامی تعاون تنظیم (او آئی سی) کے 15 ویں سربراہ کانفرنس کے آغاز پر مبارکباد کا پیغام بھیجا ہے جو گیمبیا کے دارالحکومت بانجول میں ہورہی ہے۔ چینی صدر نے کہا کہ او آئی سی اسلامی ممالک کے اتحاد اور آزادی کی علامت ہے اور اس نے اسلامی ممالک کے درمیان تعاون مضبوط بنانے کے ساتھ ساتھ عالمی شفافیت اور انصاف کے تحفظ میں نمایاں کردار ادا کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ چین اور اسلامی ممالک اچھے دوست اور شراکت دار ہیں ۔