کوئٹہ(پ ر)کوئٹہ بار ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام پہلی لانڈری شاپ کا کوئٹہ بار ایسوسی ایشن کے صدر قاری رحمت اللہ اور ممبران نے افتتاح کیا ، تقریب میں ممبر بلوچستان بار کونسل نجم الدین مینگل ، میر عطاءاللہ لانگو ، کوئٹہ بار کے جنرل سیکرٹری بلاول کھوسہ ، نائب صدر حمیرا منیر ، اسد اللہ ایڈوکیٹ ، فنانس سیکرٹری اصغر خان مندوخیل ، نائب صدر کچلاک نصیب اللہ آغا ، لائبریری سیکرٹری کامران بنگلزئی ، ملک حفیظ محمد شہی ، ایاز کاکڑ و دیگر وکلا شریک ہوئے ۔ لانڈری شاپ میں سروس کوئٹہ کے فائیو اسٹار ہوٹل کا عملہ دئے گا یہ سہولت صرف وکلاء کیلئے ہوگی اور وکلا 50 فیصد ڈسکاؤنٹ دیا جائے گا۔