کوئٹہ، (این این آئی)بلوچستان یونین آف جرنلسٹس نے چمن پریس کلب کی بندش اور لغڑی اتحاد کی جانب سے صحافیوں پر تشدد کی مذمت کی ہے بی یو جے کے صدر خلیل احمد نے صوبائی حکومت اور قانون نافذ کرنے والے اداروں سے ملوث عناصر کے خلاف فوری کارروائی اور صحافیوں کے تحفظ کا مطالبہ کرتے ہوئے کہاہے کہ چمن پریس کلب پر حملہ تشویشناک اور قابل مذمت ہے وزیراعلیٰ میر سرفراز احمد بگٹی اور آئی جی پولیس ملزمان کی فوری گرفتاری یقینی بنائیں صحافی کسی بھی واقعے میں فریقین کے موقف کو اپنی صحافتی ذمہ داری کے ساتھ پیش کرتے ہیں تاہم میڈیا مالکان کی خبر کے حوالے سے اپنی پالیسی ہوتی ہے جس کا ذمہ دار صحافی نہیں صحافیوں کوتحفظ فراہم کرناریاست کی ذمہ داری ہےحکومت شہر چمن کے صحافیوں سمیت ہر شہری کی حفاظت کے لئے ٹھوس اقدامات اٹھائے۔