• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پشاور، حیات آباد میڈیکل کمپلیکس پشاور میں ڈے کیئر سنٹر کی بنیاد رکھ دی گئی

پشاور (خصوصی نامہ نگار) حیات آباد میڈیکل کمپلیکس پشاور میں ڈے کیئر سنٹر کی بنیاد رکھ دی گئی، بورڈ آف گورنرز غلام قادر نے بنیاد رکھی رکھی۔ ہسپتال ڈائریکٹر ڈاکٹر شہزاد فیصل، ایڈمنسٹریٹر چیف آفیسر ڈاکٹر شیر زمان اور فیکلٹی بھی اس موقع پر موجود تھے۔ غلام قادر نے ہسپتال میں کام کرنے والی خواتین کے بچوں کی سہولت کیلیے ڈے کیئر سنٹر کو اہم قدم قرار دیا اور اسے کامیابی سے چلانے کیلئے سٹاف کی اہلیت اور مہارت پر زور دیا کہ ڈے کیئر کا عملہ بچوں کی دیکھ بھال فراہم کرنے کے لئے پر عزم اور تجربی کا ہو کیونکہ والدین اپنے بچوں کی دیکھ بھال کے لئے ان پر بھروسہ کرتے ہیں۔ ڈے کیئر سنٹر کو دوران ڈیوٹی ہسپتال کے ملازمین کے بچوں کو دن کے وقت بہتر نگہداشت اور نشونماء کی فراہمی کیلیے بنایا جا رہا ہے تاکہ ہسپتال میں کام کرنے والی خواتین کے بچوں کی پرورش جیسی پریشانیوں کو آسان بنایا جا سکے۔ ہسپتال انتظامیہ کا کہنا تھا کہ ہسپتال بہتر سہولیات کی فراہمی اور ترقی کی طرف مسلسل سفر جاری رکھے ہوئے ہے۔ ڈے کیئر سنٹر میں تقریباً 150 سے 200 تک بچوں کی گنجائش ہوگی علاوہ ازیں پلے روم، نوزائیدہ بچوں کے رومز، لاؤنج، آفس، کیچن، واش رومز، لانڈری، سٹور روم، بچوں کے کھیلنے کے لئے لان کی سہولت دستیاب ہوگی۔ سنٹر کو یونیسف کے تعاون سے مکمل کیا جائے گا۔
پشاور سے مزید