پشاور (لیڈی رپورٹر)پشاور کے علاقہ حیات آباد کے نجی سکولوں کے طلبہ نے پی ڈی اے حکام کی جانب سے علاقے کے نجی سکولوں کو بے دخلی کے نوٹسز کے خلاف باغ ناران چوک میں احتجاجی مظاہرہ کیا جسمیں بڑی تعداد میں سکولز کے طلبہ نے شرکت کی جبکہ مظاہرے میں اساتذہ بھی شریک رہے مظاہرین نے ہاتھوں میں بینرز اٹھا رکھے تھے جن پر انکے مطالبات درج تھے اس موقع پر مظاہرین کا کہنا تھا کہ پی ڈی اے کی جانب سے بے دخلی کے نوٹس ہمارے بنیادی حقوق کی خلاف ورزی ہیں،حکومت کا سکولو ں اور انمیں زیر تعلیم بچوں کو تحفظ کے بجائے انہیں تعلیم سے محروم کرنا ظلم کی انتہاء ہے۔حیات آباد کے نجی تعلیمی اداروں میں ہزاراوں طلبہ زیر تعلیم ہے انہوں نے وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا اور گورنر خیبر پختونخوا سے مطالبہ کیا ہے کہ اس حوالے سے نوٹس لیکر سکولوں اور اسمیں زیر تعلیم بچوں کو تحفظ فراہم کیا جائے