پشاور(لیڈی رپورٹر)سرہ خاورہ کوہاٹ روڈ پشاور پر واقعہ کوئلے کے گوادم مقامی رہائیشوں کیلئے خطرہ بن گئے ہیں اور کوئلے کی گرد بیماریاں پھیل ر ہی ہیں جس پرسخت احتجاج کرنے کا اعلان کرتے ہوئے اہلیان علاقہ نے کہا ہے کہ سرہ خاورہ کوہاٹ روڈ کے مقام پر کوئلے کے گودام واقع ہے اور روزانہ کی بنیاد پر ان گوداموں کو درہ آدم خیل، افغانستان اور دیگر علاقوں سے ہزاروں ٹن کے حساب سے کوئلہ لایا جاتا ہے جس کی گ بقایا جات سڑک کنارے پڑے رہتے ہیں اور اس کی صفائی کیلئے کوئی انتظام ہی نہیں کیا جاتا انہوں نے کہا کہ کوئلےکی گرد سے مقامی لوگوں کو سانس کی بیماریاں لاحق ہو گئی ہیں خصوصی طور پر بچے سانس اور سینے کی بیماری میں مبتلا ہوگئے انہوں نے وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا، صوبائی وزیر صحت، وزیر ماحولیات اور دیگر متعلقہ محکموں سے اپیل کی کہ اس گودام کو رہائشی علاقے سے کسی دور جگہ منتقل کیا جائے تاکہ شہریوں میں مزید بیماریاں نہ پھیلیں دو سری صورت میں علاقے کے عوام سخت احتجاج کرکے کوہاٹ روڈ کو ہر قسم ٹریفک کیلئے بند کرینگے