پشاور(سٹاف رپورٹر) امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمن 18 مئی کو پشاور کا دورہ کریں گے جہاں ان کیلئے عوامی استقبالیہ کا انعقاد کیا جائیگا جس کیلئے تیاریاں شروع کردی گئی ہیں ،اس سلسلے میںجماعت اسلامی خیبر پختونخوا کے سیکرٹری جنرل عبدالواسع نے کہا ہے کہ جماعت اسلامی کے مرکزی امیر حافظ نعیم الرحمن 18مئی کو پشاور کے دورے پر آ رہے ہیں۔ پشاور میں ان کیلئے عوامی استقبالیہ کا انعقاد کیا گیا ہے۔ عوامی استقبال کیلئے تیاریاں شروع کردی گئی ہیں۔