سرگودھا (نمائندہ جنگ)سرگودھا سمیت صوبہ بھر میں آن لائن داخلوں کو یقینی بنانے کیلئے محکمہ تعلیم نے اقدامات شروع کردیئے ہیں ۔ محکمہ تعلیم کے ذرائع کے مطابق اس سال صوبہ بھر کے مختلف کالجوں میں آن لائن داخلوں کی سہولت فراہم کی جارہی ہے۔ طلبا و طالبات گھر بیٹھے اپنی مرضی کے کالجوں کو داخلہ فارم آن لائن سسٹم کے ذریعے بھجواسکیں گے۔