سیالکوٹ (نمائندہ جنگ) سیر کے لئے جانے والانو جوان نہر میں ڈوب کر جا ں بحق ہو گیا۔ کھمبرانوالہ نہرمیں ڈوگری آرائیاں مقام پر اپنی فیملی کے ساتھ سیر کرنے کے لئے جانے والا نوجوان لقمان ولد محمد یونس سکنہ اکبر آباد دوپہر کے کھانے کے بعد جیسے ہی ہاتھ دھونے کے لئے نہر کنارے گیا تو اس کا پاوں پھسل گیا اور وہ نہر کے اندر گر گیا اور دیکھتے ہی دیکھتے گہرے پانی میں ڈوب کر جان بحق ہوگیا جس کی نعش تاحال نہیں مل سکی۔