• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نیب بلوچستان کا ایس بی کے ویمن یونیورسٹی میں آگاہی سیمینار کا انعقاد

کوئٹہ(خ ن)قومی احتساب بیورو بلوچستان کی جانب سے سردار بہادر خان ویمن یونیورسٹی کوئٹہ میںبدعنوانی کے خاتمے میں طلباء کا کردار کے موضوع پر آگاہی سیمینار کا انعقاد کیا گیا۔ ڈپٹی ڈائریکٹرز نیب خرم شہزاد ، صالحہ زمان ،پروفیسر ڈاکٹر شمائلہ مظہر، نورین لہڑی وطالبات کی کثیر تعداد نے تقریب میں شرکت کی۔ اس موقع پر ڈپٹی ڈائریکٹر نیب خرم شہزادنے اپنے خطاب میں طلباء سے بدعنوانی کی مختلف اقسام بیان کیں اور خواہش کا اظہار کیا کہ طلباء و طالبات آگے بڑھیں اور اس برائی کے خلاف مہم میں نیب کا ہاتھ بٹائیں۔ انہوں نے اقربا پروری، جانبداری اور طمع نفسانی کو رشوت ستانی کی مختلف اشکال گردانا جو ہمیں اخلاقی اور معاشی تباہی کی طرف لے جا رہی ہیں۔ہر فرد کو بدعنوانی کی لعنت کے خلاف کارروائی میں اپنا کردار ادا کرنا چاہئے تاکہ معیشت کو استحکام مہیا کیا جا سکے۔انہوں نے کہا کہ بدعنوانی کے خلاف نوجوانوں کو آگاہ کرنے کے لئے نیب بلوچستان تعلیمی اداروں میں کریکٹر بلڈنگ سوسائٹیز تشکیل دے رہا ہے جس میں طلباء کو بدعنوانی کے خلاف آواز اٹھانے کی ترغیب دی جاتی ہے۔ تقریب میں ڈاکٹر شمائلہ مظہر اور نورین لہڑی نے کرپشن سے نمٹنے کے طریقوں پر روشنی ڈالی۔ سیمینار کے اختتام پر یونیورسٹی میں آگاہی واک کا بھی اہتمام کیا گیا ۔
کوئٹہ سے مزید