کوئٹہ(پ ر)ملی یکجہتی کونسل بلوچستان کے بیان میں ایران کے صدرابراہیم رئیسی اور ان کے ہمراہ محمد علی ال ہاشم،وزیر خارجہ ڈاکٹر حسین امیر اور دیگر کی فضائی حادثہ میں شہادت پر دکھ اورافسوس کااظہار کرتے ہوئے ایرانی قوم سے تعزیت کا اظہارکیا گیا ہے ۔بیان میں ایرانی صدراو روزیر خارجہ کی قومی بین الاقوامی،مذہبی دینی بالخصوص غزہ کےفلسطینی مسلمانوں کی مدد، پاکستان سے بہترین تعلقات ودیگر خدمات پرخراج عقیدت پیش کیاگیا،ایرانی صدرنے بین الاقوامی طورپراسلام، مسلمان، شعائرا سلام،توہین رسالت، توہین قرآن کے حوالے سے دینی جذبے کے تحت بھرپور توانا آواز اٹھائی۔