• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ترقی و کامیابی کا راز حصولِ علم، فروغِ تعلیم میں پنہاں ہے ‘ربابہ حمید درانی

کوئٹہ(پ ر)سابق ڈائریکٹر کالجز اینڈ ہائیر ایجوکیشن پروفیسر ربابہ حمید درانی نے کہا ہے کہ تعلیم کے بغیر ترقی کا حصول ممکن نہیں،والدین اور اساتذہ کے باہمی تعاون سے تعلیمی ترقی کے مقاصد بخوبی حاصل ہوسکتے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز ڈائریکٹر کالجز اینڈ ہائیر ایجوکیشن ڈاکٹر کلیم اللہ زاہد لانگو کی جانب سے دی گئی ٹی پارٹی سے خطاب کرتے ہوئے کہی ۔اس موقع پر ڈپٹی ڈائریکٹر غلام شبیر چنا ایپکا کالجز یونٹ کے صدر حاجی ارشاد حسین ترجمان عبداللہ رند اور دیگر بھی موجود تھے۔پروفیسر ربابہ حمید درنی کا کہنا تھا کہ ترقی و کامیابی کا راز حصولِ علم، فروغِ تعلیم میں پنہاں ہے علم دنیامیں قوموں کی ترقی اور ملکوں کی خوش حالی کاایک سچّاحوالہ ہے۔ تاریخ گواہ ہے کہ جس قوم نے علم کادامن تھاما،اْس نے دْنیاپر راج کیا۔ ویسے توانسان میں شعور بیدار کرنے کی خاطر تمام ہی مذاہب نے حصولِ علم، تعلیم و تربیت کی اہمیت کواْجاگر کیا، انہوں نے کہا کہ وہ اب بھی وزارت تعلیم کے توسط سے صوبے میں فروغ تعلیم کیلئے کوششیں کریں گی ۔ڈاکٹر کلیم اللہ زاہد لانگو ارشاد حسین اور غلام شبیر چنا نے پروفیسر ربابہ حمید درانی کی بطور ڈائریکٹر کالجز خدمات کو سراہتے ہوئے کہا کہ ان سے ہم نے بہت کچھ سیکھا ۔
کوئٹہ سے مزید