• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بیوٹمز، سروس فائلیں چوری کیس میں پیشرفت ،مزید 2 ملازمین گرفتار

کو ئٹہ ( اسٹا ف رپورٹر)بلوچستان یونیورسٹی آف انفارمیشن ٹیکنالوجی انجینئرنگ اینڈ مینجمنٹ سائنسز میں80 ملازمین کی پرسنل فائلیں چوری کیس میں پیش رفت مزید دو ملازمین کو پولیس نے گرفتار کر لیا ۔ پولیس کے مطابق رواں سال جنوری میں بیوٹمز میں ڈینز، ڈائریکٹرز سمیت اعلیٰ عہدوں پر فائض ملازمین کی80 سروس فائلز چوری ہونے کا انکشاف ہوا تھا جس کا مقدمہ تھانہ ائیر پورٹ میں رجسٹرار بیوٹمز ڈاکٹر زاہد رؤف کی مدعیت میں درج کیا گیا تھا پولیس نے واقعہ کا مقدمہ درج کر کے تحقیقات شروع اور دو ملازمین کو گرفتار کر کے تفتیش کی، ذرائع نے بتایا کہ پولیس نے تحقیقات کا دائرہ وسیع کرتے ہوئے گزشتہ روزبیوٹمز کے دو ملازمین کو گرفتار کر لیا ۔پولیس نے بتایا کہ فائلز چوری میں استعمال ہونے والی گاڑی محکمہ داخلہ کے ایک افسر کی تھی جسے تحویل میں لے لیا گیا ہے ۔
کوئٹہ سے مزید