ملتان(سٹاف رپورٹر) آل پاکستان ٹریڈ یونین کی جانب سے مزدوروں سے اظہار یکجہتی کیلئے آج ریلی نکالی جائے گی ، ریلی کا آغاز صبح 10 بجے نواں شہر چوک سے ہوگا اور اختتام پریس کلب کے سامنے ہوگا ، ریلی میں ٹریڈ یونینز کے عہدیدار،مزدور رہنمااور محنت کشوں کی بڑی تعداد شریک ہوگی ، اس بات کا اعلان آل پاکستان ٹریڈ یونین کے جنرل سیکرٹری میاں حفیظ احمد جوئیہ ، چئیرمین ملک حماد ڈوگر ، لیگل ایڈوائزر ملک پرویز نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیا ، انہوں نے کہا کہ یوم مئی تجدید عہد کا دن ہے جس پر ہم محنت کشوں کی قربانیوں کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں ۔