• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاک برطانیہ علاقائی استحکام کانفرنس، دو طرفہ دفاعی تعلقات کے فروغ پر تبادلہ خیال

اسلام آباد(نمائندہ جنگ)نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی میں پاک برطانیہ علاقائی استحکام کانفرنس کا انعقاد ہوا جہاں پیشہ ورانہ دلچسپی کے امور اور دو طرفہ دفاعی تعلقات کو مزید فروغ دینے کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔جنرل عاصم منیر نے کانفرنس سے کلیدی خطاب کیا، برطانوی چیف آف جنرل اسٹاف جنرل سر پیٹرک سینٹدرز مقررین میں شامل ،پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے کانفرنس سے کلیدی خطاب کیا، برطانوی چیف آف جنرل اسٹاف جنرل سر پیٹرک سینٹدرز مقررین میں شامل تھے۔آئی ایس پی آر نے بتایا کہ نامزد برطانوی چیف آف جنرل اسٹاف رولنڈ والکر بھی کانفرنس میں موجود تھے، اس کے علاوہ کانفرنس میں ماہرین، دفاعی حکام، دانشوروں اور سول سوسائٹی کے نمائندوں نے بھی شرکت کی۔آئی ایس پی آر کے مطابق کانفرنس کے موقع پر آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے برطانیہ کے موجودہ اور نامزد چیف آف جنرل اسٹاف سے ملاقاتیں کیں۔


اہم خبریں سے مزید